حیدرآباد۔10دسمبر(اعتماد نیوز)
جموں وکشمير ميں کل تيسرے مرحلہ کا اليکشن ختم ہونے کے بعد 14 اور 20 دسمبر کو ہونے والے چوتھے اور پانچويں مرحلہ کى پولنگ کے پيش نظر سرحدى اضلاع ميں
سيکورٹى انتظامات ميں اضافہ کرديا گيا ہے۔
ايک سينئر پوليس افسر نے يہاں بتايا کہ آخرى دو مرحلوں کى پولنگ کے لئے سرحدى ضلع راجورى، جموں، کٹھوعہ اور سانبا ميں سيکورٹى انتطامات ميں اضافہ کيا گيا ہے۔